ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچوں کی ہفتے کی چھٹی بند کردی، کہنا ہے کہ حج آپریشنز کیلئے تمام نامزد برانچیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حج 2026ء کے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے نامزد برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے۔