کلیم اختر:افسران کاہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم کا ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کیا گیا، ایف بی آر کی جانب سے سسٹم پر ڈیٹا اپڈیٹ نہ کرنے کا سخت نوٹس ۔
تمام افسران کو10روز میں ایچ آر آئی ایس ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
متعلقہ افسران کو ڈیٹا اپڈیٹ نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا گیا، 10دن بعد کمپلائنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایات بھی جاری، احکامات کے باوجود ایچ آرآئی ایس ڈیٹا اپڈیٹ نہ کیے جانے پرنوٹس لیا گیا۔
ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم ملازمین کا مکمل سرکاری ریکارڈ ہوتا ہے، سسٹم میں پوسٹنگ ہسٹری، ذاتی معلومات، سروس ریکارڈ شامل ہوتا ہے۔