سٹی 42 : سری لنکا کے ساتھ ہونے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد شامل ہیں۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان اغا قیادت کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی بخار اور فلو کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔