عثمان خادم :لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث چوک ایک جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔
پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی خرم چیمہ کی سربراہی میں موقع پر موجود ہے۔
نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے،مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا معاملہ پنجاب لیول کا ہے اور وزیراعلیٰ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کر سکتے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا۔