ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار دھرمیندر کی اسپتال سے ویڈیو کس نے بنائی؟ پولیس نے گرفتار کرلیا

 اداکار دھرمیندر کی اسپتال سے ویڈیو کس نے بنائی؟ پولیس نے گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کی اسپتال سے نجی ویڈیو لیک کرنے والے اسپتال کے ملازم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، رپورٹوں کے مطابق معائنے کے دوران ان کی طبیعت میں بگاڑ پیدا ہوا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چند دن زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، جس نے مداحوں میں مزید بے چینی پیدا کر دی۔

ان افواہوں کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب 11 نومبر کی صبح ان کی اہلیہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشا دیول نے باضابطہ بیانات جاری کیے، جن میں بتایا گیا کہ دھرمیندر زندہ ہیں اور صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

بعد ازاں 12 نومبر کو انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔خوش قسمتی سے اب دھرمیندر کو ڈسچارج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ صحت یابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دھرمیندر کے خاندان اور ان کے مداحوں کو نہایت افسردہ کیا۔ اسپتال کے اندر سے ایک ویڈیو لیک ہوگئی جس میں دھرمیندر اور ان کے اہلِ خانہ کے کچھ نجی اور جذباتی لمحات دیکھے جاسکتے تھے۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جسے عوام نے ’پرائیویسی کی شدید خلاف ورزی‘ قرار دیا۔

دھرمیندر کے قریبی حلقوں کے مطابق، خاندان اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شدید ناراض اور متاثر ہے، کیونکہ اسپتال مریض کے لیے سب سے محفوظ جگہ مانی جاتی ہے، جہاں نجی معلومات کا مکمل تحفظ بنیادی اصول ہوتا ہے۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال ملازم جس نے ویڈیو ریکارڈ یا شیئر کی، اسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملازم کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی، تاہم اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔