ویب ڈیسک :سی ٹی او اسلام آباد نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا، جبکہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے، خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، موٹر سائیکل پر تین سواروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تمام بس اڈا مالکان،منیجرز کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کےعلاوہ کسی اور مقام سے مسافر اتارنے،بیٹھانےکی اجازت نہیں ہو گی ، بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے بغیر نہیں سوار کریں گے، سامان بردار گاڑیوں کے مالکان اور منیجر کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے، تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں۔