ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضا بدستور سموگ زدہ،لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست

فضا بدستور سموگ زدہ،لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرا فاطمہ:باغوں کے شہر کی فضا بدستور آلودہ،لاہور کا فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 475 ریکارڈ  کی گئی جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست  آ گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں شرح 700 سے بھی تجاوز کر گئی،سموگ کے باعث کھلی فضا میں سانس لینا دشوار ہو گیا۔سموگ سے آنکھوں میں جلن محسوس ہونے لگی۔
سید مراتب علی روڈ 742،سول سیکرٹریٹ میں شرح 588 ریکارڈ،ڈی ایچ اے فیز ایٹ 569،ملتان روڈ پر آلودگی کی شرح 553 ،ساندہ روڈ 487،گلبرگ جی تھری میں آلودگی کی شرح 482ریکارڈ ،ماڈل ٹاؤن 471  جبکہ ایف سی کالج و اطراف میں شرح 470ریکارڈ کی گئی۔