چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاول جمعرات 16 نومبر کو ہو گی

New Moon, Jamadi ul Awal moon, Moon Sightseeing, Ruyat e Hilal Committee, Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جمادی الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم جماوی الاول جمعرات 16 نومبر کو ہو گی۔

جمادی الاوّل 1445 ہجری کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں وزارت بین المذاہب اور مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں ہوا۔ جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپاکور کے ماہرین نے بھی خدمات پیش کیں۔  کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔ 

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف ہونے کے باوجود کسی بھی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جمادی الاوّل 1445 ہجری 16 نومبر 2023 بروز جمعرات ہو گی۔