ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوا،فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے کا ہوگیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطاطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر کا ہوگیا۔