ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف دورہ بلوچستان کے لئے ایئرپورٹ روانہ

 نواز شریف دورہ بلوچستان کے لئے ایئرپورٹ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 2 روزہ دورہ بلوچستان کے لئے اپنی رہائشگاہ  سے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سخت سکیورٹی میں دورہ بلوچستان کے لئے اپنی رہائشگاہ  سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے ہیں اور مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
دوسری جانب شہباز شریف اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، صدر شہباز شریف اور مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوں گے۔2 روزہ دورے کے دوران نواز شریف اور دیگر قائدین بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے. بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ نواز شریف کوئٹہ میں پارٹی کے اہم اجلاسوں اور ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کرینگے۔