ویڈیو: قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے روانہ، فینز ہوٹل پہنچ گئے

Cricket Team
کیپشن: Cricket Team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی ٹیم وطن واپسی کے لیے میلبرن سے روانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی ہوٹل سے روانگی کے وقت فینز سیلفیاں اور آٹوگراف لینے ہوٹل پہنچ گئے جہاں کھلاڑیوں نے فینز کو آٹو گراف دیے۔قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا جس میں اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے جب کہ کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، منیجر منصور رانا اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے جب کہ محمد رضوان، وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔