ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں، پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور زمابوے کے سکندر رضا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔