ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارفواد خان کی اہلیہ کیساتھ شادی کی سالگرہ مناتے ویڈیو وائرل

Fawad Khan
کیپشن: Fawad Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، فواد خان نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرتے اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا، اداکار کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ شادی کی سالگرہ منارہے ہیں۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکار فواد خان کے چاہنے والے بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں جو ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں، فواد خان نے نہ صرف پاکستانی فلم، ڈراموں میں کام کیا بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جہاں ان کو خوب پذیزائی ملی، بالی ووڈ فلموں میں اداکاری نے ان کو مزید مشہور کردیا۔

اداکار فواد خان کی اہلیہ ساتھ شادی کی سالگرہ مناتے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد خان اور ان کی اہلیہ ڈیزائنر صدف فواد رات کے وقت چھت پر موجود ہیں، اہلیہ کا ہاتھ پکڑ کر کیک کاٹ رہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا" فواد خان اور صدف فواد خان اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں اور ساتھ کیک کی میم بنائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹنے کے بعد صدف نے اپنے شوہر کو کھلایا اور پھر خود بھی اس کو چکھ کر کہہ رہی ہیں کہ بہت مزے کا ہے، فواد خان نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے پیشانی پر بھوسہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی قریبی دوست صدف سے 2005 میں شادی کی تھی، ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر ہیں۔فواد خان کے بیٹے ایان کی پیدائش 2010 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی ایلائنا 2016 میں پیدا ہوئی تھی۔

گزشتہ سال نومبر میں صدف فواد کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی  جس پر فواد خان کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن ان کے مداحوں نے بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer