جیونیوز کے سینئر رپورٹر ارشد وحید چودھری کورونا کے باعث انتقال کرگئے

جیونیوز کے سینئر رپورٹر ارشد وحید چودھری کورونا کے باعث انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 )اسلام آباد میں جیونیوز کے سینئر رپورٹر ارشد وحید چودھری انتقال کرگئے، ارشد وحید چودھری کرونا وائرس سے متاثرہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ارشد وحید چوہدری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،دوران علاج طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینئررپورٹر تھے اور وہ پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے جبکہ وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے،ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر بھی تھے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینئر صحافی و نیشنل پریس کلب کے نائب صدر ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ارشد وحید چوہدری کے انتقال کی خبرسن کر نہایت ہی افسردہ ہوں، چیئرمین سینٹ نے کہاکہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سینئر صحافی ارشد وحید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے،اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھا کہ بہت ہی تکلیف دہ اور افسوسناک خبر ہے جس پر یقین ہی نہیں آرہا۔
جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے بھی سینئر صحافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارشد وحید چوھدری کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
دریں اثنامسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کی وفات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ارشد وحید چوہدری ایک قابل صحافی، اچھے انسان، اچھے بھائی تھے ،ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی،اللہ تعالیٰ ارشد وحید چوہدری کو جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ، دوستوں اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔
ادھرجمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینئرصحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارشد وحید چوہدری ایک قابل صحافی اور محنتی انسان تھے، ارشد وحید چوہدری کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، مولانا فضل الرحمان اللہ تعالی ارشد وحید چوہدری کے درجات بلند کرے۔