محکمہ ماحولیات نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

محکمہ ماحولیات نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان سعدیہ)سموگ اور آلودگی کا باعث والی گاڑیوں کی شامت آگئی، محکمہ ماحولیات نے سیف سٹی کے ساتھ مل کر ای چالان شروع کردیئے ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور رکشوں کو دوہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیاں اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گئیں، محکمہ ماحولیات نے سیف سٹی کے ساتھ مل کر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ای چالان شروع کر دیئے،لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ای چالان کیا جائے گا،آج بھی لاہور میں 75 گاڑیوں کے ای چالان کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی گاڑی اور رکشوں کا 2000 ہزار روپے ای چالان کیا جائے گا، ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد گاڑیوں کے جرمانے کئے جا رہے ہیں۔