ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : او لیول کی کتاب "دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان" پر پابندی عائد

اسلام آباد : او لیول کی کتاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی دارالحکومت میں او لیول کی کتاب "دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان" پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 

آئی سی ٹی پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو مذکورہ کتاب فوری طور پر نصاب سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کے تمام نجی اسکولوں کو لائبریریوں اور کلاس رومز سے کتاب ہٹانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ 

نجی تعلیمی ادارے این او سی کے بغیر کوئی بھی کتاب نصاب میں شامل نہیں کر سکیں گے۔ 

تعلیمی اداروں میں پابندی شدہ کتاب کی موجودگی چیک کرنے کے لیے سرپرائز انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے ہوں گے۔ 

انتظامیہ نے بک شاپس پر بھی چھاپے مارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے این او سی کے بغیر کتب کی فروخت ممنوع قرار دے دی ہے۔