ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری، بڑی پابندیاں لگ گئیں

عیدالاضحیٰ پر کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری، بڑی پابندیاں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ داخلہ سندھ  نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے تحت بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے، کیمپ لگانے، بینرز، جھنڈوں اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں، مدارس اور تنظیموں کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔