ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انمول عرف پنکی کو پکڑنے کیلئے لاہور پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں

انمول عرف پنکی کو پکڑنے کیلئے لاہور پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری ،سوشل میڈیا پر نیوز چلنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  نے نوٹس لے لیا ۔ 
ایس پی سی آر او کو آڈٹ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ملزمہ کے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمات درج پائے گئے۔ناصر اور ریاض کیخلاف 2020 میں اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا۔2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں منشیات فروشی کامقدمہ درج ہوا۔ 
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے،دونوں مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری ہونا باقی ہے ۔ مقدمات کے چالان مرتب کر کے عدالت بھجوائے جا چکے ،ٹرائل نامزد ملزمہ کے دونوں بھائیوں کی حد تک ہوچکا ہے ،نامزد ملزمہ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے اجازت مانگ لی۔
ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،انمول عرف پنکی کی گرفتاری نہ ہونے پر افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ۔ 
ملزمہ کو 2022 اور 2020 کے مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پنکی کو کراچی سے لاہور لانے کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔