ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیہاڑی و فی گھنٹہ اجرت پر رکھے ڈاکٹرز 3ماہ سے تنخواہ سے محروم

دیہاڑی و فی گھنٹہ اجرت پر رکھے ڈاکٹرز 3ماہ سے تنخواہ سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : دیہاڑی و فی گھنٹہ اجرت پر رکھے ڈاکٹرز 3ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔
محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کیلئے میڈیکل افسر وومن میڈیکل افسر بھرتی کئے۔این ٹی ایس ٹیسٹ اور بلند بانگ دعووں کے ساتھ 1400 ڈاکٹرز کی بھرتی کی گئی۔
تین ماہ گزر گئے لیکن ڈاکٹرز تنخواہ سے محروم ،متعدد ڈاکٹرز بددل ہو کر نوکری چھوڑ گئے۔
ڈاکٹرز تنخواہ کے حصول کیلئے محکمہ صحت و آبادی کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔