ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، بلنگ کا باقاعدہ آغاز

لیسکو افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، بلنگ کا باقاعدہ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا :   لیسکو نے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت مکمل طور پر ختم کر دی ہے، جس کے بعد رواں ماہ کے بلنگ سائیکل میں باقاعدہ بلز جاری کر دیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کو دی جانے والی مفت بجلی فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور رواں ماہ کے اختتام پر بلز پرنٹ کر کے تمام افسران کو ارسال کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف عہدوں کیلئے مختص فری یونٹس جن میں جنرل مینجر کے عہدے کیلئے سالانہ 15600 فری یونٹس،چیف انجینئر کیلئے 13200 ، ایس ایز کیلئے 10560 فری یونٹس ،ایکسیئن کیلئے 7200  اور ایس ڈی او کیلئے سالانہ 5400 یونٹس  بھی ختم کر دیے گئے ہیں ۔
حکام کے مطابق یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے تحت فری بجلی کی سہولت کو ختم کیا گیا۔