افشاں رضوان: الحبیب آئی ہسپتال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں چار روز کے دوران مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
کیمپ کے دوران 600 سے زائد مریضوں کے موتی کے کامیاب آپریشن کیے گئے جبکہ ہزاروں افراد کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں کو نظر کی عینکیں اور دیگر طبی مشورے بھی فراہم کیے گئے۔
کیمپ کے اختتامی روز منعقدہ تقریب میں گروپ آف صوفی کے چیئرمین طارق صوفی، ڈائریکٹرز خالد صوفی اور حمزہ صوفی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات بھی کیمپ میں موجود رہے۔
انتظامیہ کے مطابق فری آئی کیمپ عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد مستحق افراد کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔