ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم میں تبدیلی سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی

موسم میں تبدیلی سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: موسم میں تبدیلی کے باعث بجلی کے استعمال میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صارفین کی جانب سے کم استعمال کے باعث بجلی کی طلب تقریباً 1000 میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے۔ اس وقت لیسکو سسٹم پر بجلی کی طلب 2310 میگاواٹ جبکہ فراہمی 2300 میگاواٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

طلب اور رسد تقریباً برابر ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 200 میگاواٹ لوڈ بند کر کے بجلی چوری اور ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی لائن لاسز کی بنیاد پر 2 سے 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذ ہے۔ بعض علاقوں میں بارش کے باعث تکنیکی خرابیوں سے بھی بجلی کی بندش رپورٹ ہوئی ہے۔

بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔