ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، شہری پریشان

  آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان ابدالی : آٹے کا ریٹ اوپن ،فلور ملز کی موجیں لگ گیئں،فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

 فلور ملز نے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 1065 روپے مقرر کر دی ہے،اسی طرح 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی 2200 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے ۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ روزمرہ استعمال کی اس بنیادی ضرورت کو سستا اور قابلِ رسائی رکھا جا سکے۔