ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ الیکشن کمیشن  بھی انتخابی عمل کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق انتخابات 2026 کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث رواں ہفتے شیڈول کا اعلان ممکن نہیں ہوسکا۔
ووٹر فہرستوں میں تکنیکی خامیوں کے خاتمے کیلئے قائم کمیٹی نے کام مکمل کر لیاہے ،ڈپٹی کمشنر باغ عاصم خالد اعوان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تکنیکی مسائل دور کئے۔
ذرائع کے مطابق تکنیکی مسائل کی درستگی کے بعد رواں ہفتے حتمی ووٹرز فہرست جاری کردی جائے گی، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے قبل حتمی ووٹرز فہرست کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس بھی ہو گا۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے،انتخابی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں،آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے انتخابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer