ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بلوں میں اووربلنگ پر اعلیٰ افسروں کا احتساب شروع، 39 ارب کا نقصان پہنچایا گیا

بجلی بلوں میں اووربلنگ پر اعلیٰ افسروں کا احتساب شروع، 39 ارب کا نقصان پہنچایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بجلی بلوں میں اووربلنگ پر اعلیٰ افسروں  کا احتساب شروع کردیا گیا ، سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کو وضاحتی نوٹس جاری کر دیا گیا
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے وضاحتی نوٹس جاری کیا گیا،نوٹس کے مطابق کمپنی نے 104 ارب روپے اضافی چارج ہونے پر کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف دیا،لیسکو میں 83کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کر کے 39 ارب کا نقصان پہنچایا گیا، 
لیسکو نے 3 لاکھ 45ہزار 923صارفین کے بلوں میں اووربلنگ کی،کمپنی میں لائن لاسز کو مرتب کرنے کیلئے اووربلنگ کا سہارا لیا گیا،لیسکو میں چار لاکھ صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا،ڈیفیکٹو کوڈ کی آڑ میں اضافی یونٹس چارج کر کے بلز بھجوائے گئے، 
ایف آئی اے نے بھی اربوں روپے کی اووربلنگ کی نشاندہی کی تھی،لیسکو میں لائن لاسز کو 22 اور 37 فیصد تک بڑھایا گیا،کمپنی میں افسروں  کو نوکری سے نکالنے پر بطور ڈائریکٹر آپریشنز اپیلیں مسترد کیں،بطور لیسکو چیف اپیلیں منظور کر کے افسران کو ملازمت پر بحال کیا گیا،گرڈ سٹیشن کے میٹریل میں بے ضابطگیوں پر بھی جواب طلب کر لیا گیا