ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے ژوب اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔