عرفان ملک :خواتین پرجنسی وجسمانی تشددکی روک تھام کےدعوےپولیس نےہوامیں اڑادیئے,لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 3لاکھ سےزائدکیسزبغیرکارروائی کےہی ختم کردیئے گئے.
تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی،جسمانی تشدد،ریپ اوراغواجیسےسنگین کیسزبھی رفع دفع پالیسی کی نظر کردیئےگئے۔
ریکارڈکے مطابق گزشتہ ایک سال کےدوران 4لاکھ 2082خواتین نے پولیس سے رابطہ کیا ۔ْ
صوبہ بھرمیں خواتین کی درخواستوں کےباوجودصرف49ہزار83مقدمات کااندراج کیاجاسکا۔پولیس نے3 لاکھ 53ہزاردرخواستوں پرکارروائی کرنےکی بجائےمعاملہ رفع دفع کروادیاگیا۔تیزاب گردی ، ریپ و اغواسمیت سب سےزیادہ اطلاعات جسمانی تشددکی پولیس کو موصول ہوئیں۔