عرفان ملک : لاہورپولیس کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی جاری ہے۔رواں سال بجلی چوری میں ملوث11900سےزائدملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں9900سےزائدمقدمات کااندراج کیاگیا۔اقبال ٹاؤن میں بجلی چوری کے1528ملزمان کوگرفتارکیاگیا،صدر2282اورکینٹ میں3892ملزمان کوحراست میں لیاگیا۔ماڈل ٹاؤن2298،سٹی میں1381ملزمان کوحراست میں لیاگیا۔
ترجمان لاہورپولیس کے مطابق سول لائنزمیں562ملزمان گرفتارکیےگئے۔ْ
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصرکسی رعایت کےمستحق نہیں۔ملکی وسائل کونقصان پہنچانےوالوں کیخلاف زیروٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں۔بجلی چوری کےدرج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں ہرصورت یقینی بنائیں۔