ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ،17ملزمان  گرفتار

کاہنہ: پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ،17ملزمان  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عابد چودھری :کاہنہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کر تے ہو ئے17ملزمان  کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کوخفیہ اطلاع اوردوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیاگیا،گرفتارملزمان میں5منشیات فروش،3ہوائی فائرنگ کرنےوالےشامل ہیں،گرفتار ملزمان میں 4 اشتہاری اور 5 ریکارڈ یافتہ  ملزمان بھی شامل ہیں ۔ملزمان سے  5کلوسےزائدچرس،124لیٹرشراب برآمد کر  لی  گئی۔ملزمان سے3پستول میگزینزوگولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ریکارڈیافتہ اوراشتہاری فراڈ، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر13مقدمات میں مطلوب تھے،ملزمان کیخلاف مقدمات درج، انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔