ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :فول پروف سیکیورٹی کیلئے ڈولفن اسکواڈ ہائی الرٹ

لاہور :فول پروف سیکیورٹی کیلئے ڈولفن اسکواڈ ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ کو ہائی الرٹ،  72 گھنٹوں کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں میں 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈولفن اسکواڈ کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں "سٹاپ اینڈ سرچ" حکمتِ عملی کے تحت کی گئیں جن میں 21 پستول اور 5 رائفلیں برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا جن میں فیاض، مدثر، علی اور دیگر شامل ہیں۔

گرفتار افراد کو تھانہ نواب ٹاؤن، کاہنہ، مناواں سمیت دیگر تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔