معمولی سی تکرار پر فائرنگ، 4 بھائیوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے  

Quetta firing,five died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عیسیٰ)کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک پر2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 افرد زخمی ہو گئے ہیں ۔

 تفصیلات کےمطابق معمولی تکرار پر جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں اطراف سے فائرنگ شروع ہو گئی لیکن تاحال تکرار کی وجہ سامنے نہیں آئی ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بھائی بھی شامل ہیں اور دونوں گروپ آپس میں قریبی رشتہ دار بتائےجا رہے ہیں ۔ 

 جاں  بحق افراد میں غلام فاروق  ،محمد دین ، محمد حنیف  اور نصراللہ   شامل ہیں ، زخمیوں میں  عبدالوحیداحمد دین بابل  حاجی شاہنواز  جلال  مزمل شیر محمداور ایک خاتون شامل ہیں۔