مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار دیدیا

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار  دیتے ہوئےکہا کہ تمہیں حملوں، دہشت گردی اور بلوائی کا بلکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹیئرن کے والد ہونے کا نہیں پتہ۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حساس تنصیبات، عمارتوں ، ایمبولینسس، بچوں، اسکولوں، اسپتال، مسجد ور جانور منڈی پر حملوں کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے۔ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے جبکہ تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہو تو حملہ کرنا ہے اور جس کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تم نے کی۔

  مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائنڈ ہو، چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بار بار نام اِس لیے لے رہا ہے کہ وہ فارن ایجنٹ سے بند کمرے میں نہیں مل رہے۔ ایوانِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی اِس لیے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو پکارا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کا 60 ارب روپے میری مرضی نہیں چلے گی، برطانیہ سے 190 ملین پاﺅنڈ سپریم کورٹ کیوں گیا۔ تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی، فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو مشورہ دینے سے پہلے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک دہشت گردی رکھ دیں، فارن ایجنٹ تمہاری ملک دشمنی، دہشت گردی اور مسلح جتھے ملک کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کی ملک دشمنی، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئی ہے۔ ایمبولنسس، اسکول، اسپتال، مسجد، میٹرو، موٹروے اور قومی اثاثوں پر حملہ آور صرف دہشت گرد اور ملک دشمن ہوتے ہیں۔