ویب ڈیسک: عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
لاہور اور راولپنڈی میں ملتوی شدہ پرچہ جات اب 17، 18 اور 19 مئی کوہوں گے۔
جب کہ پشاور میں ملتوی ہونے والے پیپرز 19 سے 23 مئی کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔