(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہیں۔
تفصیلات مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے بعد خیبر پختونخوا گورنر کا عہدہ بھی جمیعت علماء اسلام (ف) کے ہاتھ سے نکل گیا۔ مسلم لیگ (ن) جمیعت علماء اسلام (ف) کو خیبر پختون خوا کے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے گورنر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی گورنر خیبر پختون خوا کے عہدے کے لیے امیدوار تھیں۔ ن لیگ نے پی پی کو آئینی عہدے ملنے پر گورنر کے پی کے لیے معذرت کی۔جے یو آئی کو وزارتیں اور ڈپٹی سپیکر ملنے پر گورنر کے لیے معذرت کی گئی ہے۔