نہم جماعت کے امیدواروں کی رولنمبر سلپ جاری

نہم جماعت کے امیدواروں کی رولنمبر سلپ جاری
کیپشن: Matric exams
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:تعلیمی بورڈ نے نہم جماعت کے امیدواروں کی رولنمبر سلپ جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 26 مئی سے ہوگا .امیدوار تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکیں گے.رواں سال نہم کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے.

نہم جماعت کے امتحان کیلئے 760 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں.تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی,غیر متعلقہ شخص امتحانی سنٹرز میں داخل نہیں ہوسکے گے.تعلیمی بورڈز کے تحت عملی امتحان کا آغاز 21 جون سے ہوگا.