سیالکوٹ جلسہ۔ حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف عمران خان کا دبنگ اعلان

سیالکوٹ جلسہ۔ حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف عمران خان کا دبنگ اعلان
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان کا ہر صورت سیالکوٹ جانے کا فیصلہ۔

لوگ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نےا پنے پیغام میں کہا کہ میں ہر صورت سیالکوٹ جاؤں گا اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے۔ امپورٹڈ حکومت نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ جو کیا وہ قابل مذمت ہے لیکن یہ غیر متوقع نہیں تھا ۔ موجودہ حکومت ضمانت پر رہا ہوئے جرائم پیشہ افراد کا ٹولہ ہے جن کا لندن میں بیٹھا مافیا باس مخالفین کیخلاف ہمیشہ سے فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کرتا آیا ہے۔

انہوں نے اپنےپیغام میں مزید کہا کہ یہ جب طاقت میں ہوتے ہیں تو سپریم کورٹ پر دھاوا بولتے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرتے ہیں، ججوں کو رشوت دیتے ہیں۔ نواز شریف خود کو امیرالمو منین بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب یہ اپوزیشن میں ہوں تو جمہوریت کو استعمال کرتے ہوئے جمہوری روایات کو پامال کرتے ہیں مگر اب لوگ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب نہیں کررہے وہ بذات خود سیالکوٹ پہنچ رہے ہیں عوام 6  بجے تک جلسہ گاہ پہنچے۔