ہنڈائی نے بھی مختلف کار ماڈلز کی قیمتیں بڑھادیں

hyundai raised prices
کیپشن: hyundai raised prices
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد سعید : ٹیوٹا،  ہنڈا اور سوزوکی کے بعد ہنڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ ایک ماہ میں دوسری دفعہ  قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریائی کار ساز کمپنی ہنڈائی نے اپنی مختلف ماڈلزکی  گاڑیوں کی قیمت میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ ہنڈائی سوناٹا 2.5 کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافہ کے  بعد 77 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 78 لاکھ 49 ہزار کی ہو گئی۔ اسی طرح ہنڈائی سوناٹا 2.0 ایک لاکھ چالیس ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی۔ ہنڈائی کی فورڈور سیڈان الینٹرا 1 لاکھ پچاس ہزار روپے اضافے کے بعد اب  49 لاکھ 49 ہزار روپے کی  ملے گی۔ اسی طرح پورٹر ہائی ڈیک کی قیمت میں  ڈیڑھ لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پورٹر ہائی ڈیک کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 29 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔