بالی وڈ سٹار عامر خان فلموں کی کامیابی کے لئے ماضی میں کیا کرتےتھے، راز سے پردہ اٹھ گیا

Amir khan
کیپشن: Amir khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلمسٹار عامر خان اپنی فلموں کی کامیابی کے لئے ماضی میں کیا کرتےتھے راز سے پردہ اٹھ گیا۔ نایاب ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلاٍ ت کے مطابق ماضی میں عامر خان مسلسل کئی ناکامیوں کے بعد آج بالی وڈکے سب سے کامیاب اداکار ہیں او ر  ان کی فلمیں ہٹ ہی نہیں بلاک بسٹر ثابت ہوتی ہیں۔بالی وڈ سٹار کو اس کامیابی سے قبل اپنی فلموں کی تشہیر کیلئے ممبئی کی سڑکوں کی خاک چھاننی پڑی ہے اور اب ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں عامر خان فلم اپنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی تشہیر کیلئے سڑکوں پر رکشہ والوں کو روک رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sudarshan (@notwhyral)

 عامر خان کا ماضی کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں عامر خان بتاتے ہیں کہ میں، ساتھی اداکار زتشی اور بہن نزہت گاڑی پر روڈ پر نکلتے تھے اور ٹیکسیوں اور رکشہ والوں کو روکتے تھے، ان کو بولتے تھے کہ فلم کا پوسٹر چپکائیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ پوسٹر لگا دیتے تھے اور کچھ نہیں لگاتے تھے اور پوچھتے کہ کس کی فلم ہے تو بتاتا تھا کہ عامر خان کی فلم ہے، وہ پوچھتے کہ کون عامر؟ تو بتاتا تھا کہ میں ہوں عامر خان۔

 واضح رہے کہ عامر خان 14 مارچ 1965ء کو  پیدا ہوئے۔ 1973ء میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔ گیارہ سال بعد فلم "ہولی" میں کام کیا مگر انہیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پذیرائی ان کے کزن منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت سے ملی جو کہ 1988ء میں ریلیز ہوئی۔