خوبرو اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی

خوبرو اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی۔

رواں ماہ کچھ دِنوں کے لیے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے والی خوبرو اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں جس کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ مایا علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ نظریں جھکائے مُسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’لو جی میں سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہوں۔‘ اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیے لکھا کہ ’میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب رمضان محفوظ طریقے سے اور گھروں میں رہتے ہوئے اپنے پیاروں کے ساتھ گُزار رہے ہوں گے۔‘

مایا علی نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے اور ہمیں اِس عالمی وبا سے بچنے کی توفیق عطا کرے انشاءاﷲ ہ یہ وقت بھی بہت جلدگزر جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 7 اپریل کو مایا علی نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اِس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہورہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اعلان کیا کہ میں محدود وقت کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہوں، اس وقت اور جو بھی وقت ہو گا اس دوران لوگ صبر ، شکر اور توکل پر یقین رکھیں۔