ایل ڈی اے کا کروڑوں کا ریونیو جنریشن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

ایل ڈی اے کا کروڑوں کا ریونیو جنریشن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کا کروڑوں روپے سالانہ کا ریونیو جنریشن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ، ایل ڈی اے نے گورننگ باڈی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ، پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ کا بزنس پلان تین ماہ بعد بھی نہ بنایا جاسکا۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 1 ارب 70 کروڑ کی لاگت سے ارینہ پراجیکٹ زیر تعمیر ہے، چھ ماہ کی ڈیڈ لائن والا منصوبہ گزشتہ دو سال سے نامکمل ہے۔ گورننگ باڈی نے ایل ڈی اےکی درخواست پر ارینہ کے بزنس پلان بنانے کی منظوری دی، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ظریف اقبال ستی کو بزنس پلان کی ذمہ داری سونپی گئی، ارینہ کا بزنس پلان تو دُور کی بات تعمیراتی کام بھی رک گیا۔

 ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی جانب سے منصوبے کے فنڈزجاری نہیں کیےجارہے، ایل ڈی اے نے منصوبے کا سکوپ آف ورک بڑھایا پھر کام روک کر کٹوتیاں شروع کردیں، ایل ڈی اے نے ارینہ کی پرمووشن پر50 لاکھ کی مہم بھی چلائی تھی، ایل ڈی اے نے شہر کے تاجروں کو بلاکر تعارفی پروگرام بھی کرایا۔

Sughra Afzal

Content Writer