رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لیسکو نے بڑا فیصلہ کرلیا

رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لیسکو نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو نے رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کےلیے پلان ترتیب دے دیا، کنٹرول روم قائم کر کے مانیٹرنگ جبکہ آپریشن ونگ کے افسران کو بجلی بندش کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لیسکو نے سحری و افطاری کے دوران ڈیوٹیز پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ روم میں رمضان المبارک کے دوران کنٹرول روم قائم ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  نیا بجٹ کون پیش کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

ناردرن، سینٹرل، ایسٹرن اور ساوتھ سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ رات نو سے صبح چار بجے تک ہر سرکل میں ایک ایکسیئن جبکہ دو ایس ڈی او ڈیوٹی دیں گے۔ احتجاج اور مظاہرے کی صورت میں اعلیٰ افسران کو آگاہ کرنا ہوگا۔

خبر پڑھنا مت بھولئے:  نواز شریف الطاف حسین سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

علاوہ ازیں آپریشن ونگ کے افسران سرکاری موبائل فون کو بند نہیں کر سکیں گے، موبائل فونز پر ڈائیورشن نہیں ہوگی جبکہ ویٹنگ کال آپشن کو بھی آن رکھنا ہوگا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:  لاہور قلندرز کے اونر فواد رانا کی نئی خواہش سامنے آگئی

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سب ڈویژن میں تین اضافی ٹرانسفارمر لازمی ہوں گے۔ سولہ گھنٹے سے زائد تک ٹرالی ٹرانسفارمر نہیں لگایا جا سکے گا، بارش اور موسم خرابی کی صورت میں لائن سٹاف کو فوری دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔