ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا ڈی ایس پی اظہر نوید خان گرفتار

لاہور پولیس کا ڈی ایس پی اظہر نوید خان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور پولیس کے ڈی ایس پی اظہر نوید خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈی ایس پی اظہر نوید خان کو ڈیفنس بی انویسٹیگیشن پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف رشتہ دار حسام خان کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ امانت میں خیانت تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ میں ڈی ایس پی اظہر نوید خان کا بیٹا نائل اظہر بھی نامزد ہے۔ 

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی اظہر نوید خان سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔