سٹی 42 : لاہور میں کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر کارروائیوں کے دوران پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزمان گرفتارکرلیے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر اچھرہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزمان گرفتارکرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ون ویلنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کرتےتھے۔
پولیس نے ملزموں کی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔