سٹی 42: وزیر اعلی بلوچستان سیکریٹریٹ نے گاڑیوں کے تیل کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
کفایت شعاری کے حوالے سے وزیر اعلی سیکریٹریٹ کا اقدام سامنے آگیا۔ سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کے لیے تیل میں پچاس فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
گھر سے کام کرنے والے آفیسروں کی گاڑیوں کو تیل فراہم نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلی سیکریٹریٹ کے جنریٹرز صرف انتہائی ایمرجنسی میں استعمال لائے جاسکیں گے ۔
وزیر اعلی سیکریٹریٹ کے پول کی گاڑیوں کا پچاس فیصد استعمال میں لایا جائے گا ۔
