ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایف آئی اے پولیس کو مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور ایف آئی اے پولیس کو مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور ایف آئی اے (FIA) پولیس کو مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگیا ۔ 

ڈولفن نصیرآباد، غالب مارکیٹ نے انسانی اسمگلنگ و بنکنگ فراڈ کرنیوالے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ 

ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور ایف آئی اے پولیس کو انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور بنکنگ فراڈ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے 14 سال سے روپوش تھے۔ 

توقیر نعیم نے کہا کہ گرفتار ملزمان خالد، عبدالقادر  کارروائی کیلئے تھانہ غالب مارکیٹ، نصیر آباد کے حوالے، متعلقہ ونگ کو مطلع کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں کیخلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔