سٹی 42: آشنا کے ساتھ ملکر پہلے شوہر کا قتل ،دوسرے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو کاہنہ پولیس نے بیٹے سمیت جنرل ہسپتال سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی، خاتون کی 4 سال قبل اشتیاق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کیا اور دوسری شادی کر لی ۔
ملزمہ نازیہ نے بیٹے دانش سے مل کر دوسرے شوہر اشفاق کو بھی قتل کرنے کا پلان بنایا۔ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں ڈکیتی کا بہانہ بنا کر شوہر پر گزشتہ روز فائرنگ کروا دی۔
ملزمہ نے بیٹے سے مل کر واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔ گرفتار ملزمان میں نازیہ بی بی اور بیٹا دانش شامل ،مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App