ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے طلبہ کے لیے اہم اعلان

سندھ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے طلبہ کے لیے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والے طلبہ کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی تعلیم کے فروغ کا جو خواب انہوں نے دیکھا ہے، اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا اور اس مشن کو کسی بھی قیمت پر ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔

اپنے بیان میں سابق گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاؤس کے آئی ٹی پروگرام کے تحت اس وقت تقریباً 50 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو مایوس ہونے یا ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں، وہ ہر مشکل وقت میں طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی تعلیم کا یہ سفر کسی بھی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا اور اسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنا گھر بیچ کر بھی طلبہ کے آئی ٹی کورسز مکمل کروانے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات کے باعث وقتی طور پر ایک یا دو ہفتوں کی مایوسی پیدا بھی ہو جائے تو کسی کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے بلکہ تمام طلبہ کو اسی جذبے اور محنت کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنی چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے مزید یقین دہانی کروائی کہ وہ اس تعلیمی مشن کو کامیاب بنانے کے لیے طلبہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور آئی ٹی تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔