ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں آج کتنے فیصد بارش کا  امکان؟محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کر دی

 لاہور میں آج کتنے فیصد بارش کا  امکان؟محکمہ موسمیات نے پیشگو ئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین :لاہور میں آج ابرِ رحمت برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر میں 70 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔ شہر میں تقریباً 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 16 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔