ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اٹلی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں آفاق خان نے 100 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا میڈل جیتا۔

 اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔

 اس سے قبل  50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ میں پاکستان کے منیب الرحمان نے گولڈ میڈل جیتا، اس ہی ایونٹ کے ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کے معظم اقبال نے کراس کنٹری اسکینگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، معظم اقبال نے 800 میٹر اسنو شوئنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔