ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان خبردار، ڈی جی ایکسائز نے وارننگ دیدی

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان خبردار، ڈی جی ایکسائز نے وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے تحت اب مقدمات درج ہوں گے اور ناقص کارکردگی والے افسران عہدوں سے ہٹائے جائیں گے ۔ 

 ڈی جی ایکسائز عمرشیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ریکوری ٹارگٹ مکمل نہ کرنیوالے افسروں کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر افسران کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں، ٹارگٹ حاصل نہ کرنیوالے ای ٹی اوز، انسپکٹرز کو پہلے شوکاز نوٹس دیا جائے گا، شوکاز کے بعد تنخواہوں میں کٹوتی اور سال کے اختتام پر عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ پراپرٹی ٹیکس نادہندہ کی سیل پراپرٹی کو ڈی سیل کرنے پرمقدمہ درج ہوگا، 28ارب سےزائدکا ریکوری ٹارگٹ ،ای ٹی اوز آپریشنز کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ 

 ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ لاہورمیں 86کروڑ کی نادہندہ 12ہزار پراپرٹیز کو سیل کیا گیا، جبکہ صوبہ بھرمیں ڈیڑھ ارب کی نادہندہ38ہزارسے زائد پراپرٹی سیل کی گئی۔ اس کے علاوہ لاہورمیں 3600پراپرٹیز 11کروڑ ادائیگی کرکے ڈی سیل کی گئیں، جبکہ صوبہ بھرسے 83کروڑ ادائیگی کرکے11ہزار7 پراپرٹیز ڈی سیل کی گئیں۔ 

انہوں نے وارننگ دی کہ شہری ٹیکس بروقت ادا کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی ۔